ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ، ذمے داری کس گروپ نے قبول کی؟

13 ستمبر, 2025 18:52

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ خود سمیت اہل خانہ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی شب 3:30 بجے کے قریب دیشا پٹانی کے بریلی میں واقع گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

بھارتی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر پر حملے کی ذمے داری بدنام زمانہ گینگسٹر روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے بذریعہ سوشل میڈیا قبول کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی کی جانب سے ان کے مذہبی رہنما ؤں پریمانند مہاراج  اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج  سے متعلق توہین آمیز بیان دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ حملہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بدنام زمانہ گینگسٹر کی جانب سے جاری فیس بک پوسٹ میں اداکارہ و ان کے اہل خانہ سمیت تمام بالی ووڈ شخصیات کو خبردار کیا گیا ہے کہ یہ صرف ایک ٹریلر تھا، اگلی بار اگر خوشبو پٹانی یا کسی بھی شخص کی طرف سے ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ان کے گھر سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے منسلک  تمام فنکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ کے والد جگ دیش پٹانی کی جانب سے فائرنگ واقعے کے خلاف پولیس میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرادی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کیلئے 5 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔