ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سینئر اداکار عشرت عباس انتقال کر گئے

13 ستمبر, 2025 12:58

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے سینئر اداکار عشرت عباس انتقال کر گئے۔

 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر اداکار عشرت عباس کی نمازِ جنازہ آج (ہفتہ، 13 ستمبر) صبح 11 بجے گورنمنٹ کالج فقیرآباد پشاور میں ادا کی گئی۔

عشرت عباس کی وفات پر فنکار برادری، ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ساتھی فنکاروں نے انہیں ایک باوقار، عاجز اور سادہ طبیعت کا مالک قرار دیا، جو کئی دہائیوں تک پاکستان کی تفریحی صنعت سے وابستہ رہے اور اپنی فنکارانہ خدمات سے ناظرین کے دل جیتے۔

عشرت عباس کو پی ٹی وی کے سنہری دور کا ایک معتبر چہرہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے متعدد مقبول ڈرامہ سیریلز اور اسٹیج ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی اداکاری کی خاص بات قدرتی مکالمہ ادائیگی اور جذباتی گہرائی تھی، جس نے انہیں دیگر اداکاروں سے ممتاز کیا۔

پشاور میں پیدا ہونے والے عشرت عباس نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد ازاں پی ٹی وی کی اسکرین پر جلوہ گر ہوئے، جہاں ان کا کیریئر عروج پر پہنچا۔ انہوں نے پاکستان کے معروف فنکاروں کے ساتھ کام کیا اور کئی یادگار پروڈکشنز میں حصہ لیا۔

عشرت عباس نہ صرف ایک بہترین اداکار تھے بلکہ ثقافتی پروگراموں میں بھی متحرک رہے اور خیبر پختونخوا میں پرفارمنگ آرٹس کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہے۔ ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔