معروف پاکستانی اداکارہ سارہ عمیر کی شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی

Famous Pakistani actress Sarah Umair gets divorced after 9 years of marriage
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ اور ریئلٹی شو "دیسی کڑیاں” کی ونر سارہ عمیر نے اپنے شوہر، نامور ہدایتکار محسن طلعت سے طلاق کی تصدیق کر دی ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سارہ نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی ختم ہو چکی ہے اور وہ اب ایک سنگل والدہ کے طور پر زندگی گزار رہی ہیں۔ سارہ نے 2014 میں شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا، تاہم حالیہ دنوں وہ ریئلٹی شو "تماشا” سیزن 4 میں شرکت کے بعد دوبارہ خبروں کی زینت بنیں۔
ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران سارہ عمیر نے تصدیق کی کہ ان کی اور محسن طلعت کی طلاق "تماشا” شو میں شرکت سے چند ماہ قبل ہو چکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ دونوں کا تعلق ایک ہی انڈسٹری سے ہے، اس لیے آمنا سامنا ہونا معمول کی بات ہے، مگر اب وقت آ گیا تھا کہ وہ اپنی علیحدگی سے متعلق حقیقت کو سب کے سامنے لائیں۔ سارہ نے بتایا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی کے دباؤ سے نکلنے اور ذہنی سکون حاصل کرنے کے لیے اس شو کا حصہ بنی تھیں۔
سارہ نے "تماشا” کے تجربے کو سکون بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ شو میں نہ فون تھا، نہ باہر کی دنیا سے رابطہ اور نہ ہی روزمرہ کی الجھنیں۔ انہیں ہمیشہ ایسے لمحے کی تلاش تھی جہاں وہ دنیا سے کٹ کر کچھ دیر کے لیے سکون کا سانس لے سکیں اور "تماشا” نے انہیں یہی موقع فراہم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شو کے دوران دیگر شرکاء کی آپس کی لڑائیاں انہیں غیر سنجیدہ اور بچگانہ محسوس ہوئیں، کیونکہ وہ خود ذاتی زندگی میں بڑے چیلنجز کا سامنا کر چکی ہیں۔
اپنی سابقہ شادی کے حوالے سے سارہ نے بتایا کہ ان کی ملاقات محسن طلعت سے پہلی بار ایک آڈیشن کے دوران ہوئی تھی، جہاں سے ان کے تعلق کا آغاز ہوا۔ سارہ نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں پی ٹی وی سے کیا اور متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جبکہ "دیسی کڑیاں” جیسے ریئلٹی شو میں کامیابی بھی حاصل کی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.