ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ بڑی مشکل میں پھنس گئے

15 ستمبر, 2025 15:31

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ اور دوستوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں مبینہ زیادتی کیس میں نامزد ملزم سلمان حیدر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد ظفر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ ایس پی کو 19 ستمبر کو رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔

 کیس میں سلمان حیدر پر الزام ہے کہ اس نے رجب بٹ اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم تفتیش کے دوران قصوروار پایا گیا ہے۔

مدعیہ کے وکیل نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ کیس کی تفتیش میں سنگین خامیاں موجود ہیں اور شریک ملزمان رجب بٹ اور مان ڈوگر کو حقائق کے برعکس کلین چٹ دی گئی ہے۔

وکیل کے مطابق تفتیش میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ کن شواہد کی بنیاد پر دیگر ملزمان کو چھوڑا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون اور اس کی بہن کے موبائل فونز سے تمام ڈیٹا حذف کر دیا گیا، جبکہ ملزم سلمان حیدر متاثرہ کو مسلسل دھمکیاں دے کر زیادتی کرتا رہا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کی جائے۔ دوسری جانب، ملزم سلمان حیدر نے مؤقف اپنایا کہ نواب ٹاؤن پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا ہے اور اس کی عبوری ضمانت کو کنفرم کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد متعلقہ ایس پی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔