ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا

15 ستمبر, 2025 10:53

پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے۔

 عمر شاہ کو رمضان المبارک کے دوران نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے بھائی احمد کے ہمراہ دیکھا جاتا رہا ہے، جب کہ ان کے متعدد معصومانہ کلپس سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے، جنہوں نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

عمر شاہ کے انتقال کی افسوسناک خبر پیر کی صبح احمد شاہ کے تصدیق شدہ فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔ اگرچہ پوسٹ میں عمر کے انتقال کی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم مداحوں نے بڑی تعداد میں احمد شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور عمر کے لیے دعائے مغفرت کی۔

 

 

سابقہ نیوز اینکر رابعہ انعم نے بھی انسٹاگرام پر عمر شاہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے عمر کی معصوم شخصیت کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rabia Anum (@rabiaanumobaid)

 

 عمر شاہ کے انتقال کی حتمی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ عمر شاہ کی وفات سے سوشل میڈیا صارفین اور احمد شاہ کے مداحوں میں گہرا رنج پایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں مشہور چائلڈ انفلوئنسر عمر شاہ نے ایک سرجری کروائی تھی جس کی اطلاع ان کے بھائی معروف انفلوئنسر احمد شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے دی تھی۔

 

 

احمد شاہ نے بتایا تھا کہ عمر کو ایک طبی عمل سے گزرنا پڑا اور وہ اب صحت یابی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی درخواست کی تھی کہ وہ عمر کی جلد صحت یابی اور بھلائی کے لیے دعا کریں۔

اس سے قبل  2023 میں احمد شاہ کی چھوٹی بہن عائشہ شدید بیمار ہونے کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔ احمد شاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی وفات کی خبر دی گئی تھی جس میں مداحوں سے عائشہ کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔

 

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔