وسیم بادامی نے عمر شاہ کی اچانک موت کی وجہ بتادی

Waseem Badami reveals the cause of Umer Shah's sudden death
پاکستانی سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کی موت کی وجہ سامنے آگئی ہے۔
پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کے انتقال پر ٹی وی میزبان وسیم بادامی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں ان کی اچانک موت کی وجہ بیان کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر کے مطابق انہیں الٹی ہوئی تھی جو پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور دل اور خون کی شریانوں کے نظام کے رکنے (Cardiovascular Arrest) کے باعث ان کا انتقال ہوا۔
انہوں نے ویڈیو میں عوام سے مرحوم کے اہلِ خانہ کے لیے دعا کی بھی اپیل کی۔
عمر شاہ کے انتقال کی خبر پر شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام اسٹوری میں عمر شاہ کے انتقال پر صدمہ، غم اور دکھ کا اظہار کیا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او جرجیس سیجا نے عمر شاہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے اچانک انتقال پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔
معروف ولاگر محمد شیراز نے بھی افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ دوست خاندان کی طرح ہوتے ہیں، آپ کو کھونے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے انہوں نے اپنا ایک حصہ کھو دیا ہے۔
View this post on Instagram
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.