جنت مرزا کی عمر 24 یا 28! سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ گئے، نتیجہ کیا نکلا؟

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اپنی 24ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو خوش کر دیا۔
سالگرہ کی تقریبات سے زیادہ ان کی عمر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ گوگل پر درج معلومات کے مطابق جنت مرزا کی عمر 28 سال دکھائی جا رہی ہے، جس سے مداحوں میں الجھن پیدا ہو گئی۔
سالگرہ کے موقع پر جنت مرزا کے اہل خانہ نے انہیں شاندار سرپرائز دیا، جسے دیکھ کر وہ حیران اور جذباتی ہو گئیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ خوشگوار انداز میں دکھائی دیں۔ ان تصاویر میں ان کے سامنے تین خوبصورت کیکس بھی رکھے نظر آئے۔
دیگر تصاویر میں جنت بیج رنگ کی شرٹ میں دکھائی دیں، جہاں وہ گلابی تین منزلہ کیک ہاتھ میں تھامے ہوئے تھیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کیپشن لکھا ہیپی برتھ ڈے جینا۔
مداحوں نے ان کی سالگرہ کی پوسٹس پر مبارکباد کے ساتھ ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا: ’’اگر وہ 24 سال کی ہیں تو میں تو ابھی پیدا بھی نہیں ہوا۔
دوسرے نے کہاکہ وہ پچھلے دس سال سے ویسی ہی لگ رہی ہیں۔‘‘ جبکہ کسی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا: ’’وہ جھوٹ بول رہی ہیں، ان کی عمر 28 یا 29 ہے۔
یوں جنت مرزا کی سالگرہ کی تقریبات جہاں ان کے لیے خوشیوں کا باعث بنیں، وہیں مداحوں کے لیے ان کی اصل عمر ایک معمہ بن گئی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.