معروف بھارتی اداکارہ ہما قریشی نے منگنی کرلی؟

Has Renowned Indian Actress Huma Qureshi Got Engaged?
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہما قریشی اور ان کے قریبی دوست و ایکٹنگ کوچ رچیت سنگھ کے درمیان منگنی کی افواہیں زور پکڑنے لگیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی اور رچیت سنگھ نے حال ہی میں منگنی کر لی ہے تاہم اس حوالے سے اداکارہ کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے ہما اور رچیت کے قریبی تعلقات کی خبریں گردش کر رہی تھیں، جنہیں اب منگنی کی افواہوں نے مزید تقویت دی ہے۔ منگنی کی خبروں میں مزید جان آتی گئی جب گلوکارہ آکاسا سنگھ نے سوشل میڈیا پر ہما اور رچیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’تمہاری اس چھوٹی سی جنت کے لیے مبارکباد۔‘
رچیت سنگھ عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ اور وکی کوشل جیسے مشہور اداکاروں کے ایکٹنگ کوچ رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب ہما قریشی کا ماضی میں ہدایتکار مدثر عزیز کے ساتھ تعلق رہا ہے جو 2022 میں ختم ہو گیا تھا۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.