ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

حسن زاہد سے کتنے کروڑ میں ڈیل ہوئی ہے؟ صحافی کے سوال پر سامعہ حجاب نے کیا جواب دیا؟

16 ستمبر, 2025 12:06

سوشل میڈیا اسٹار سامعہ حجاب کا کہنا ہے کہ حسن زاہد سے صلح کے سلسلے میں انہوں نے کوئی مالی معاوضہ نہیں لیا۔

سوشل میڈیا اسٹار سامعہ حجاب نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حسن زاہد سے صلح کے سلسلے میں انہوں نے کوئی مالی معاوضہ نہیں لیا بلکہ انہیں فی سبیل اللہ معاف کیا ہے۔ سامعہ نے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے میسجز موجود ہیں اور اگر میں نے پیسے لیے ہوتے تو یقیناً اس وقت خوش ہوتی، تاہم میں نے حسن زاہد کو بغیر کسی معاوضے کے معاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حسن زاہد کے والدین ان کے گھر معافی مانگنے بھی آئے تھے ، جس کے بعد سامعہ کا یہ خیال ہے کہ اب اس کے گھر والوں کو اس کی غلطی کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔ اس دوران سامعہ نے اعتراف کیا کہ اس واقعے کے بعد ان کی سوشل میڈیا پر فین فالوئنگ میں کمی آئی ہے، لیکن وہ اس صلح کو اپنی فتح نہیں بلکہ ہر لڑکی کی فتح سمجھتی ہیں۔

سامعہ حجاب نے کہا کہ آئندہ تین سے چار سال تک وہ کسی پر بھی اعتماد نہیں کر سکیں گی، جو اس واقعے کے اثرات کی عکاسی ہے۔ ان کا یہ موقف سوشل میڈیا پر خاصا اہمیت اختیار کر رہا ہے اور صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔