ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بڑے بھائی احمد کے ساتھ آخری ویڈیو وائرل؛ عمر نے کیا فرمائش کی تھی؟

16 ستمبر, 2025 11:26

پاکستان کے ننھے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے اچانک انتقال کی افسوسناک خبر نے ان کے مداحوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

 "پیچھے تو دیکھو پیچھے” جیسے مشہور جملے سے شہرت حاصل کرنے والے احمد شاہ کے بھائی عمر کی زندگی کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنی معصوم خواہشات کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہ ویڈیو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انتقال سے صرف سات دن قبل شیئر کی گئی تھی، جس میں احمد اور عمر اپنے کزن کے ہمراہ اسکول سے واپسی کے بعد یونیفارم میں نظر آتے ہیں۔ ویڈیو ان کے چچا نے بنائی تھی، جس میں عمر اپنے چاچو سے اسکول کے لیے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کرتا ہے، جبکہ احمد گرین کلر کے اسپورٹس یونیفارم کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔

 

 

عمر شاہ کی یہ آخری ویڈیو ان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور صارفین ننھے عمر کی معصومیت اور اچانک موت پر شدید دکھ اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح احمد شاہ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ ان کے چھوٹے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہو گیا ہے۔ اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل صحت مند تھے، تاہم رات کے وقت اچانک طبیعت بگڑ گئی، قے کے دوران کوئی چیز ان کی سانس کی نالی میں چلی گئی، جس کے باعث حالت تشویشناک ہو گئی۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ فجر کے وقت انتقال کر گئے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔