ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

عائشہ عمر کے متنازع شو میں ایسا کیا ہے کہ پابندی کا مطالبہ اتنا زور پکڑگیا؟

16 ستمبر, 2025 23:08

پاکستان میں پہلی بار بننے والے ڈیٹنگ ریئلٹی شو لازوال عشق نے ابھی آغاز سے قبل ہی شدید تنازع کھڑا کردیا ہے۔

مشہور اداکارہ عائشہ عمر کی میزبانی میں یہ پروگرام 12 ستمبر کو یوٹیوب پر جاری کیے گئے ٹیزر کے بعد سے ہی زیر بحث ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خلاف سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

شو کی باضابطہ ریلیز تاریخ کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم اس کے ٹیزر نے عوامی حلقوں میں شدید تنقید کو جنم دیا ہے

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

 ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام پاکستانی اقدار اور روایات کے منافی ہے جبکہ کچھ افراد کے مطابق اس طرح کے شوز ملکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

شو ایک پرتعیش حویلی میں فلمایا گیا ہے، جہاں چار نوجوان جوڑوں کو 100 دن تک ایک ہی چھت تلے رکھا جائے گا۔

وہ چوبیس گھنٹے کیمروں کی نگرانی میں رہیں گے، مختلف ٹاسک انجام دیں گے، ڈیٹس پر جائیں گے اور آخر میں انعام جیتنے کے لیے مقابلہ کریں گے۔ عائشہ عمر اس پروگرام کی میزبانی کریں گی۔

تاحال شو کی پروڈکشن ٹیم یا عائشہ عمر کی جانب سے عوامی ردعمل پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ٹیزر میں عائشہ عمر نے اسے پاکستانی ناظرین کے لیے ایک بالکل نیا تجربہ قرار دیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔