عمر شاہ کے انتقال پر انکے دوست شیراز کی جذباتی ویڈیو وائرل

Emotional video of Umar Shah’s friend Shiraz goes viral following his passing
معروف چائلڈ اسٹار عمر شاہ کے انتقال پر ان کے ننھے دوست اور یوٹیوبر محمد شیراز شدید جذباتی دکھائی دیے۔
محمد شیراز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں وہ اپنی بہن مسکان کے ہمراہ دکھائی دیے۔ ویڈیو میں شیراز نے عمر شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے پیارے دوست عمر شاہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ جب میں اسکول سے واپس آیا تو مجھے یہ افسوسناک خبر ملی، جس نے مجھے بہت رنجیدہ کر دیا۔”
شیراز نے کہا کہ انہیں اب تک یقین نہیں آ رہا کہ عمر ان کے ساتھ نہیں رہے، اور ویڈیو کے آخر میں انہوں نے مرحوم دوست کے لیے دعا مغفرت بھی کی۔ اس کے ساتھ ہی عمر شاہ سے ہونے والی ان کی آخری ملاقات کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس نے مداحوں کو مزید افسردہ کر دیا۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پیر کی صبح پاکستان کے ننھے اسٹار احمد شاہ نے فیس بک کے ذریعے اپنے چھوٹے بھائی عمر شاہ کے انتقال کی خبر دی۔ عمر شاہ رات کے وقت اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔
اہلخانہ کے مطابق عمر بالکل صحت مند تھے، لیکن رات کو اچانک انہیں قے کی شکایت ہوئی، جس کے دوران ممکنہ طور پر کوئی چیز ان کی سانس کی نالی میں چلی گئی۔ انہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور فجر کے وقت انتقال کر گئے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.