اوینجرز فلم کے معروف اداکار چل بسے

Famous Avengers actor passes away
ہالی ووڈ اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکار رابرٹ ریڈ فورڈ انتقال کر گئے۔
ہالی ووڈ کے معروف اداکار اور آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار رابرٹ ریڈفورڈ کا 89 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کا انتقال منگل کو امریکی ریاست یوٹاہ میں ان کے گھر پر ہوا، تاہم موت کی وجوہات کا اعلان نہیں کیا گیا۔
رابرٹ ریڈفورڈ نے 1960 اور 1970 کی دہائیوں میں "بٹچ کیسیڈی اینڈ دی سنڈانس کڈ” اور "دی اسٹنگ” جیسی فلموں کے ذریعے عالمی شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 1980 میں فیملی ڈرامہ "آرڈنری پیپل” کی بہترین ہدایت کاری پر آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔
رابرٹ ریڈفورڈ نے 2018 میں اداکاری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر کے بعد ہالی ووڈ کی کئی شخصیات اور ان کے ساتھیوں نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.