ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

شادی کے صرف 7 ماہ بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوگئی

17 ستمبر, 2025 11:32

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کے درمیان شادی کے صرف سات ماہ بعد علیحدگی کی خبریں منظرعام پر آ گئی ہیں۔

 ماڈل سبحان عمیس نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ عبیر اسد نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ قانونی طور پر طلاق کا عمل مکمل نہیں ہوا، لیکن دونوں نے طلاق پر اتفاق کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ جوڑا فروری 2025 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جن پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

سبحان عمیس اور عبیر اسد فیشن شوز، برانڈ کیمپیئنز اور شوٹنگز میں اپنی شاندار کارکردگی کے باعث مختلف ایوارڈز بھی حاصل کر چکے ہیں اور انہیں طویل عرصے تک انڈسٹری کا "پاور کپل” قرار دیا جاتا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔