بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

والد کے آخری لمحات کا وی لاگ بنانے پر تنقید؛ بیٹیوں نے اپنے دفاع میں کیا وجہ بتائی؟

18 ستمبر, 2025 14:42

لاہور سے تعلق رکھنے والی دو خواتین وی لاگرز کو اپنے والد کے آخری لمحات کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کرنے پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

 سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس عمل کو غیر اخلاقی، غیر حساس اور انسانی جذبات کی پامالی قرار دیا ہے، جس کے بعد وی لاگر بہنوں نے ایک وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اپنے اقدام کا دفاع کیا۔

ویڈیو بیان میں دونوں خواتین نے بتایا کہ ان کے بھائی کام کے قابل نہیں، اور گھر کا واحد ذریعہ آمدن وہ خود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد کے علاج اور روزمرہ اخراجات پورے کرنے کے لیے وہ یوٹیوب وی لاگز پر انحصار کر رہی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یوٹیوب سے انہیں صرف چند ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ہے، اس کے برعکس ان پر لگائے گئے لاکھوں یا کروڑوں کمانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

 

 

تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی وضاحت سے مطمئن نہیں ہوئے۔ متعدد افراد نے اس اقدام کو ’افسوسناک‘ اور ’ریٹنگ کی دوڑ میں اقدار کی بے توقیری‘ قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ "باپ کے جنازے کا وی لاگ بنا کر کمائی کی جا رہی ہے”، جب کہ رمل خان نے کہا کہ "یہ کوئی وضاحت نہیں، بلکہ ایک اور غلطی ہے۔”

 اسوہ خان کے مطابق وی لاگر بہنیں اب مظلومیت کا کارڈ کھیل رہی ہیں، جبکہ جویریہ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ "ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، والد کے آخری لمحات کو وی لاگ بنانا نہ محنت ہے، نہ ہی مجبوری کا حل بلکہ یہ شہرت اور پیسے کی ہوس ہے۔”

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین نہ صرف والد کے قریب کیمرہ لے کر کھڑی ہیں بلکہ اس دوران چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل بھی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ان کا انداز خاصا غیر سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔

عوامی حلقوں نے اس رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی دکھ، رشتوں اور جذبات کا اس طرح استحصال نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ معاشرتی اقدار کے زوال کی علامت بھی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔