کئی دنوں سے لاپتہ معروف ٹک ٹاکر کی اچانک موت

Popular TikToker Missing for Several Days Found Dead Suddenly
میکسیکو کی مقبول ٹک ٹاکر ماریان اِزاگیرے کی پُراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غم اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
23 سالہ ماریان یکم ستمبر کو لاپتہ ہوگئی تھیں، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی اور اُن کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی۔ پانچ دن بعد ماریان کو مشیواکان کے شہر موریلیا کے ایک ہوٹل سے نیم بے ہوشی کی حالت میں برآمد کیا گیا۔ اسی ہوٹل سے ان کی گاڑی بھی ملی، جس سے شبہات میں مزید اضافہ ہوا۔
ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا، تاہم دوران علاج ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشیواکان کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شدید طبی مسائل کا شکار ہو گئی تھیں اور دماغی طور پر مفلوج ہو چکی تھیں، جس کے نتیجے میں ان کا انتقال ہوا۔ حکام نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ موت کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
ماریان اِزاگیرے کے ٹک ٹاک پر 40 لاکھ سے زائد فالورز تھے، اور وہ نوجوان نسل میں خاصی مقبول تھیں۔ لاپتہ ہونے سے قبل انہوں نے ایک 33 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں وہ کلاؤن میک اپ میں، اداس چہرے اور آنسوؤں کے ساتھ ایک غمگین دھن پر لب ہلا رہی تھیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "میری محبت کے سارے وعدے تمہارے ساتھ جائیں گے، تم کیوں جا رہے ہو؟” — اس ویڈیو نے ان کے مداحوں کو بے حد تشویش میں مبتلا کر دیا تھا، اور کمنٹس میں متعدد صارفین نے انہیں حوصلہ رکھنے اور محفوظ رہنے کی تلقین کی تھی۔
ماریان کی گمشدگی کی اطلاع "البا الرٹ سسٹم” کے ذریعے بھی دی گئی تھی، جس میں ان کی آخری نقل و حرکت اور ذاتی معلومات کو شامل کیا گیا تھا۔ ان کی ناگہانی موت نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ذہنی صحت اور آن لائن دباؤ کے موضوع کو اجاگر کر دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement