دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے

The suspects who opened fire outside Disha Patani's house were killed in a police encounter.
بھارتی میں مشہور اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ میں ملوث 2 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے گئے۔
بھارتی ویب سائٹس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد اداکارہ کے اہل خانہ کیلئے حکام کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔
اتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں دونوں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کا بدنام زمانہ گروہ بشنوئی گینگ سے بتایا جارہا ہے جو سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے کیلئے جانا جاتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کی کے واقعے کی ذمے داری بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ دیشا کی بہن خوشبو ہمارے ’روحانی رہنماؤں‘ کے بارے میں مبینہ توہین آمیز الفاظ کہے اگر انہوں نے دوبارہ ایسا کیا تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement