بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات کیسے تھے؟ چچا کا ویڈیو بیان وائرل

18 ستمبر, 2025 11:20

معروف سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنے بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

ویڈیو میں عمر شاہ کے چچا نے جذباتی انداز میں بتایا کہ عمر کی وفات ان کے لیے اور پورے خاندان کے لیے ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "اس رات عمر بالکل ٹھیک تھا، کسی قسم کی طبی شکایت نہیں تھی۔ وہ روزمرہ معمولات کے مطابق سویا، لیکن رات 2 بج کر 30 منٹ پر اچانک اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ ہم فوراً اُسے اسپتال لے گئے، مگر بدقسمتی سے صرف 30 منٹ کے اندر وہ دنیا سے رخصت ہوگیا۔”

 

 

عمر شاہ کے چچا کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ پورے خاندان کے لیے نہایت تکلیف دہ تھا، اور وہ آج بھی اس صدمے سے باہر نہیں آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے عمر کی موت پر
افسوس کا اظہار کیا، اور ان کے لیے دعائیں کیں۔

 آخر میں انہوں نے عوام سے عمر کے والدین کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ شدید ذہنی و جذباتی تکلیف میں ہیں، اور انہیں اس وقت سب سے زیادہ دعاؤں اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔