بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

’سعودیہ راتوں رات ایٹمی طاقت بن گیا‘، پاکستان سے دفاعی معاہدے پر بھارتی اداکار بھی بول پڑے

20 ستمبر, 2025 11:20

ممبئی: بھارتی اداکار اور فلمی ناقد کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی "عقلمندی” قرار دیا ہے۔

کے آر کے نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے قطر پر حملے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خاموشی کے بعد محمد بن سلمان نے بروقت سمجھ لیا کہ امریکا اور اسرائیل پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چونکہ اسرائیل ایک ایٹمی طاقت ہے اور کسی بھی وقت سعودی عرب کو نشانہ بنا سکتا ہے، اسی خدشے کے پیشِ نظر سعودی ولی عہد نے پاکستان، جو خود ایک ایٹمی قوت ہے، کے ساتھ خاموشی سے دفاعی معاہدہ کیا۔

کے آر کے نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت” بن گیا ہے اور اب یہ یقینی ہے کہ نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا سعودی عرب پر حملے کی جرات کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد بن سلمان نے امریکا، چین، روس یا حتیٰ کہ نیٹو رکن ترکی پر بھی اعتماد نہیں کیا بلکہ پاکستان پر اعتماد کیا، جس کے پاس ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ جدید تیار کردہ JF-17 لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین "اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے” پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے مطابق کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔