بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

میرا سیٹھی نے ڈھائی سال بعد طلاق کی تصدیق کردی

22 ستمبر, 2025 18:28

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی بیٹی و اداکارہ میرا سیٹھی نے ڈھائی سال بعد طلاق کی تصدیق کردی۔

حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا سیٹھی نے اعتراف کیا کہ مارچ 2023 میں میری طلاق ہوگئی تھی، یہ ڈھائی سال پہلے کی بات ہے، اس دوران میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کررہی تھی، یہ وقت میرے لیے بہت مشکل  تھا لیکن میں خوش قسمت تھی کہ مجھے بھرپور تعاون ملا۔

طلاق کے بعد پیش آنے والی مشکلات کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ  کئی سال قبل میں نے ایک ڈرامہ کیا تھا جس کا ایک ڈائیلاگ مجھے آج بھی یاد ہے  ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے لیکن درحقیقت اب صورتحال بہت بدل چکی ہے مجھ سمیت اب کئی اداکارائیں اس موضوع پر کھل کر بات کررہی ہیں۔

اداکارہ نے طلاق کے بعد کے ٹراما کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ علیحدگی کا عمل کسی بھی عورت کیلئے آسان نہیں ہوتا، طلاق ان سمیت کسی بھی عورت کی زندگی حتیٰ کہ شخصیت پر بھی گہرا اثر مرتب کرتی ہے، میں آج  طلاق کے ڈھائی سال بعد بھی اپنا اور دنیا کا تعلق جاننے کیلئے خود میں جھانک رہی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا سیٹھی نے نومبر 2019 میں سان فرانسسکو میں   اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے سادگی سے شادی کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہو ئی تھیں۔

میرا سیٹھی اور بلال صدیقی دونوں ایک ساتھ آکسفرڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔