بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

سلمان خان سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

22 ستمبر, 2025 11:22

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان لداخ میں اپنی نئی فلم بیٹل آف گالوان کی شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل کا شکار ہو گئے اور فوری طور پر ممبئی واپس لوٹ آئے تاکہ آرام کر سکیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان فلم کے پہلے شیڈول میں حصہ لینے کے لیے لداخ میں موجود تھے، جہاں تقریباً 45 دن تک شدید سرد موسم، برفیلے پہاڑوں اور کم آکسیجن والے ماحول میں فلم کی شوٹنگ جاری رہی۔ یہ شیڈول نہایت مشکل حالات میں مکمل کیا گیا، جس دوران سلمان خان کو تھکن اور کمزوری کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق شوٹنگ کے دوران وہ معمولی زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد انہوں نے چند دن آرام کرنے کا فیصلہ کیا۔ 59 سالہ اداکار اب ممبئی میں مختصر وقفے کے بعد دوبارہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

فلم کے دوسرے شیڈول کا آغاز اگلے ہفتے متوقع ہے، جس میں نہ صرف بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر شامل ہوں گے بلکہ کئی اہم جذباتی مناظر بھی فلمائے جائیں گے۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق یہی حصہ فلم کی کہانی کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔

بیٹل آف گالوان کی ہدایت کاری اپوروا لکھیا کر رہے ہیں اور فلم کی کہانی 2020 کے گالوان ویلی تصادم پر مبنی ہے، جس میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی تھی۔ حساس موضوع پر مبنی ہونے کے باعث فلم کو ابتدا سے ہی شائقین اور تجزیہ کاروں کی توجہ حاصل ہے۔

اگرچہ فلم کی ریلیز تاریخ کا باضابطہ اعلان تاحال نہیں کیا گیا، تاہم فلمی حلقوں میں توقع کی جا رہی ہے کہ پروڈکشن ٹیم جلد اس حوالے سے خوشخبری سنائے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔