بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

عاطف اسلم نے مداحوں کے دل چھو لیے! آٹوگراف کو بنایا یادگار تحفہ

23 ستمبر, 2025 18:58

عاطف اسلم کے عالمی میوزک ٹور بارڈر لیس 2025 کے دوران ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔ کنسرٹ کے دوران گلوکار نے نہ صرف مقبول گیت کیا ہوا تیرا وعدہ، وہ قسم وہ ارادہ گایا بلکہ ایک منفرد انداز میں اپنے مداحوں کو حیران بھی کر دیا۔مداحوں نے اسے تاریخی واقعہ قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، عاطف اسلم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کے ساتھ گہرا ربط قائم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس کنسرٹ کے دوران انہوں نے مقبول نغمہ کیا ہوا تیرا وعدہ، وہ قسم وہ ارادہ گایا جس میں شائقین بھی بھرپور انداز میں ان کا ساتھ دیتے دکھائی دیے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Current (@thecurrentpk)

گانے کے دوران عاطف اسلم نے ایک کاغذ پر دستخط کیے اُسے ایک کاغذی جہاز کی شکل دی اور شائقین کی طرف اچھال دیا۔ اس لمحے کو مداح تاریخی قرار دے رہے ہیں خاص طور پر اس وقت جب اگلی قطار میں موجود خواتین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔