بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

شوہر نے دوران حمل بھوکا رکھا شہرت ملی تو مجھے ہی چھوڑ ڈالا، کمار سانو پر اہلیہ کے الزامات

23 ستمبر, 2025 19:27

مشہور بھارتی گلوکار کمار سانو کی سابق اہلیہ نے سریلی آواز کے پیچھے چھپا بے رحم شوہر کا چہرہ نے نقاب کردیا۔ سابق اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے سبب سرخیوں کی زینت بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمار سانو نے 1986 میں ریٹا بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی، اس سے ان کے تین بچے ہیں۔

تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ کمار سانو کے تعلقات منظر عام پر  آنے کے بعد جوڑے میں علیحدگی ہوگئی تھی اور  بچوں کو ریٹا کی کسٹڈی میں دیا گیا تھا۔

علیحدگی کو کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود حال ہی میں ریٹا بھٹا چاریہ نے  سابق شوہر پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کمار سانو کی سابقہ اہلیہ نے اپنی شادی کے دوران کمار سانو کی جانب سے اپنائے گئے برے رویے  کا پردہ فاش کردیا۔

کمار سانو کی سابقہ اہلیہ ریٹا نے دعویٰ کیا کہ میں نے کمار سانو کے کیرئیر کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا لیکن انھوں نے شہرت ملتے ہی مجھے نہ صرف چھوڑ دیا بلکہ میری  تذلیل بھی کی، اسے انسان کہنا بھی غلط ہوگا۔

ریٹا کے مطابق کمار سانو اگرچہ بھارت کے معروف گلوکار ہیں لیکن وہ  گلوکاری کے حوالے سے کبھی بھی پرجوش نہیں تھے، انھیں گلوکار بنتے دیکھنا میرا خواب تھا اور میں نے ہی ان کی حوصلہ افزائی کی۔

ممبئی میں کمار سانو کے ہمراہ ا پنے ابتدائی دنوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے ریٹا نے بتایا کہ ’جب ہم ممبئی آئے تو ہمارے پاس پیسے اور گاڑی بھی نہیں تھی، ہم بالکل خالی تھے، اس وقت وہ لنگی پہنتا تھا اور ہم پنکھے کے بغیر فرش پر سوتے تھے۔

ریٹا نے دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی زبردست کامیابی کے بعد کمار سانو کا رویہ بدلنا شروع ہوگیا وہ بد اخلاق ہوگیا، اس نے مجھے بلاک کردیا اور خود کو اپنے خاندان سے دور کر لیا، انھیں اچھا لگتا تھا کہ ان کی زندگی کو میڈیا پر ڈسکس کیا جائے پھر چاہے وہ مثبت ہو یامنفی۔

ریٹا نے بتایا کہ میرے تیسرے حمل کے دوران  کمار سانو اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے مجھے شدید بدسلوکی برداشت کرنا پڑی، مجھے دوران حمل پیٹ بھر کر کھانا بھی نہیں دیا جاتا تھا، ایک مرتبہ کمار سانو نے مجھے کچن کے اسٹوریج میں بند کردیا اور خود باہر چلے گئے، اس کے بعد میں نے چوکیدار سے چاول منگواکر پکائے، انھوں نے میرے بچوں کے لیے دودھ خرید کردینا بھی بند کردیا، ڈاکٹرز کو کہ دیا کہ ہم آپ کے پیسے نہیں دیں گے۔

سابقہ اہلیہ نے مزید بتایا کہ میں نے اس وقت  اپنے والد کو بھی کھو دیا جس کے بعد مجھ پر ٹارچر کی حدیں پار ہوگئیں، اس وقت سانو خود تو لیجنڈ بن گیا لیکن مجھے حمل کے دوران عدالت تک لے گیا، اسی دوران اس کا افیئر بھی ہوا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔