بدھ، 24-ستمبر،2025
منگل 1447/04/01هـ (23-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

شاہ رخ خان نے 33 سال بعد بالآخر پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا

23 ستمبر, 2025 18:31

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کا انتظار ختم ہوا اور بالآخر انہوں نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔

 شاہ رخ خان نے سن 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘جوان’ کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ان کے 33 سالہ فلمی کیریئر میں  پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے۔

اس کے علاوہ 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم ’12th فلم’ میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی شاہ رخ کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ  دیا گیا۔

اداکارہ  رانی مکھرجی کو فلم ‘Mrs Chatterjee vs Norway’ میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘چک دے! انڈیا’، ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ جیسی کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔

شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے بلکہ انہیں دوسرے ملکوں کی جانب سے بھی کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا لیکن وہ ایک بار بھی بھارت کے نیشنل ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔

تاہم اب شاہ رخ خان کا یہ خواب بالآخر پورا ہوگیا ہے اور انہوں نے فلم جوان کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتا۔ شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ میں ڈبل رول کیا تھا اور وہ فلم میں 7 مختلف روپ بدلتے نظر آئے تھے۔

 واضح رہے کہ بھارت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان یکم اگست کو کیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان، جنہیں دنیا بھر میں ‘کنگ آف بالی وڈ’ کے طور پر جانا جاتا ہے نے 1992 میں فلم ‘دیوانا’ سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔