جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ میمونہ قدوس نے شوبز انڈسٹری کا شرمناک راز فاش کردیا

24 ستمبر, 2025 12:03

معروف پاکستانی اداکارہ میمونہ قدوس نے شوبز انڈسٹری کا شرمناک راز فاش کردیا ہے۔

اداکارہ میمونہ قدوس نے حالیہ پوڈکاسٹ میں شوبز انڈسٹری میں جاری متنازع رجحانات اور شہروں کے فرق رویوں پر کھل کر بات کی ہے، جس میں انہوں نے انڈسٹری میں موجود ہم جنس پرستی، کاسٹنگ کاؤچ اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

میمونہ قدوس نے دعویٰ کیا کہ شوبز انڈسٹری میں ہم جنس پرستی کا رجحان لاہور سے پروان چڑھا اور وہاں یہ معاملہ نہ صرف زیادہ عام ہے بلکہ کھلے عام پارٹیاں بھی منعقد کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کراچی میں بھی ایسے رجحانات موجود ہیں، تاہم لاہور میں یہ سب کچھ زیادہ بے باکی سے سامنے آتا ہے، جب کہ ان کے بقول، ایسے معاملات کو خفیہ محفلوں تک محدود رہنا چاہیے۔

اداکارہ نے لاہور کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں "زیادہ گند” پایا جاتا ہے اور لوگ "زیادہ غلط” ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے لوگ مالی وسائل نہ ہونے کے باوجود بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں اور خود کو دوسروں پر برتر ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے برعکس، انہوں نے کراچی کے فنکاروں کو زیادہ پیشہ ور قرار دیا، تاہم ان کے مطابق یہاں پروفیشنل ازم نے انسانیت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں رشتے بھی مطلب پر مبنی ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ "گرل فرینڈ” بنانے سے پہلے بھی ایک طرح کی ڈیل طے کی جاتی ہے کہ اس تعلق سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔ میمونہ قدوس کے مطابق اگر لڑکی اس ڈیل پر راضی نہ ہو تو بات وہیں ختم کر دی جاتی ہے۔

پوڈکاسٹ کے دوران میمونہ قدوس نے شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کا بھی انکشاف کیا اور کہا کہ یہ رجحان صرف خواتین تک محدود نہیں بلکہ مرد بھی اس استحصال کا شکار ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں صرف خواتین کی عزت داؤ پر نہیں لگتی، بلکہ مرد بھی ہراسانی اور دباؤ کا سامنا کرتے ہیں۔

اداکارہ کے ان بیانات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے، جہاں شوبز سے وابستہ افراد اور شائقین ان کے مشاہدات پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔