معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی کرلی؛ منگیتر کون؟

Famous TikToker Sandal Khattak Gets Engaged; Who Is the Fiancé?
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک نے اپنی منگنی کا اعلان کر کے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی صندل خٹک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے منگیتر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے منگیتر انہیں انگوٹھی اور خوبصورت چوڑی پہنا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
صندل خٹک نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا: "Just said YES to my forever person” اور ساتھ دل کا ایموجی بھی استعمال کیا، جبکہ ہیش ٹیگز میں #Engaged، #NewBeginnings، #ForeverLove، #RingCheck اور Alhamdulillah جیسے الفاظ شامل کیے گئے۔
ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے صندل خٹک کو مبارکباد دینا شروع کر دی۔ کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی نئی زندگی کے لیے دعائیں دے رہے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement