جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

معروف اداکارہ 87 سال کی عمر میں چل بسیں

24 ستمبر, 2025 10:45

معروف اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا 87 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال ہو گیا ہے، جہاں ان کے بچے بھی موجود تھے۔ ان کا فلمی کیریئر 60 سال سے زائد عرصے پر محیط تھا اور انہوں نے مقامی فلموں کے علاوہ ہالی ووڈ کی متعدد پروڈکشنز میں بھی کام کیا۔

 کلاڈیا کارڈینیل نے اپریل 1938 میں تیونس میں جنم لیا اور 16 سال کی عمر میں ایک مقابلہ حسن جیت کر شہرت حاصل کی۔ اداکارہ کو 2002 میں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ ان کی کم عمری کی کامیابی نے انہیں وینس فلم فیسٹیول تک پہنچایا جہاں متعدد ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز نے انہیں فلموں میں کام کی پیشکش کی۔

رپورٹس کے مطابق کلاڈیا کارڈینیل کا ابتدائی کیریئر مشکلات سے خالی نہیں تھا، انہیں کم عمری میں بدسلوکی کا نشانہ بنایا گیا اور انہوں نے لندن میں خفیہ طور پر ایک بیٹے کو جنم دیا۔ بعدازاں انہوں نے اپنے بیٹے کو طویل عرصے تک اپنے چھوٹے بھائی کے طور پر متعارف کروایا۔ کلاڈیا کارڈینیل کی زندگی اور فلمی سفر میں اتار چڑھاؤ نے انہیں ایک مضبوط اور نمایاں اداکارہ کے طور پر منوایا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔