اگلے ماہ اکتوبر میں نیٹ فلکس پر کیا کیا آنیوالا ہے؟ جانئے

نیٹ فلکس نے اکتوبر 2025 کیلئے اپنی نئی پیشکشوں کا اعلان کر دیا ہے جس میں سنسنی خیز کہانیاں، دلچسپ ڈرامے اور ہالووین کے موقع پر خصوصی ہارر سیریز شامل ہیں۔
رواں ماہ ناظرین کو کئی بڑی ریلیز دیکھنے کو ملیں گی جن میں نفسیاتی تھرلر، سیاسی سازشوں پر مبنی فلمیں اور رشتوں کی الجھنوں پر مشتمل سیریز نمایاں ہیں۔
ماہ کی سب سے بڑی ریلیز دی وومن اِن کیبن 10 ہے، جس میں معروف اداکارہ کیرا نائٹلی ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ایک لگژری کروز پر ہونے والے خوفناک واقعے کی حقیقت جاننے کی کوشش کرتی ہیں۔
اسی طرح اے ہاؤس آف ڈائنامائٹ بھی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے گی، جو ایک ایٹمی حملے کے خطرے اور امریکی حکومت کی فوری حکمت عملی پر مبنی سیاسی تھرلر ہے۔ اس فلم میں ادریس البا اور ربیکا فرگوسن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہلکے پھلکے انداز کے شائقین کے لیے نو باڈی وانٹس دس کا دوسرا سیزن بھی پیش کیا جا رہا ہے، جس میں کرسٹن بیل اور ایڈم بروڈی اپنے غیر روایتی رشتے کی پیچیدگیوں اور مزاحیہ حالات کے ساتھ واپسی کر رہے ہیں۔
اسی طرح ریان مرفی اور ایان برینن کی بنائی گئی مشہور سیریز مونـسٹر کی تیسری قسط ایڈ گین اسٹوری بھی اکتوبر میں ریلیز ہو رہی ہے جو امریکہ کے ایک بدنام مجرم کی کہانی پر مبنی ہے۔
چارلی ہنن اس کردار کو زندہ کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹیو ، جس میں کلین مرفی ایک اصلاحی اسکول کے سربراہ کے طور پر جلوہ گر ہوں گے اور دی ڈپلومیٹ کا تیسرا سیزن بھی ریلیز کیا جا رہا ہے۔
اکتوبر کے آخری ہفتے میں نیٹ فلکس اپنی سب سے مقبول سیریز دی وچر کا چوتھا سیزن بھی جاری کر رہا ہے۔ اس بار جیرالٹ کا کردار لیام ہیمس ورتھ نبھائیں گے، جو سرزمین پر جاری جنگوں اور جادوئی سازشوں میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
یہ تمام ریلیز ہالووین کے موقع پر سنسنی اور خوف کا رنگ بھرنے کے ساتھ ساتھ ناظرین کو سیاسی ڈرامے، مزاحیہ رومانس اور حقیقت پر مبنی کہانیوں کا منفرد امتزاج پیش کریں گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement