منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایمیزون پرائم اکتوبر میں اپنے شائقین کیلئے کون کون سی سیریز اور فلمیں لارہا ہے؟

27 ستمبر, 2025 17:38

پرائم ویڈیو نے اکتوبر 2025 کیلئے اپنی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس میں ایکشن، رومانس، نفسیاتی تھرلر اور اینیمیشن سیریز سمیت شائقین کیلئے کئی منفرد تفریحی پروگرام شامل ہیں۔

اس ماہ ناظرین کو بڑے پردے کے کئی نئے پراجیکٹس دیکھنے کو ملیں گے جن میں معروف اداکاروں کی شاندار کارکردگی بھی شامل ہے۔

ماہ کا آغاز ایک بڑے ایکشن پراجیکٹ پلے ڈرٹی سے ہوگا، جس میں ہالی وڈ اسٹار مارک والبرگ اور لیکیتھ اسٹین فیلڈ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ فلم ایک بڑے ڈکیتی کے گرد گھومتی ہے، جہاں ماہر چور اپنی ٹیم کے ساتھ نیویارک مافیا کا مقابلہ کرتا ہے۔

اسی طرح مینٹیننس ریکوائرڈ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہے جس میں میڈلین پیچ ایک مضبوط اور خودمختار خاتون مکینک کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو اپنے کاروبار کو حریف کے خلاف بچانے کے لیے غیر متوقع صورتحال میں الجھ جاتی ہے۔

نفسیاتی کہانیوں کے شائقین کے لیے سب سے بڑی ریلیز ہارلن کوبن کا لازارس ہے۔ اس میں سیم کلافلن ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو والد کی خودکشی کے بعد پراسرار حالات میں ماضی کے قتل کیسز کی گتھیاں سلجھانے کی کوشش کرتا ہے۔

اکتوبر کے آخر میں ہیڈا بھی پیش کی جائے گی، جو ہینرک ابسن کے مشہور ڈرامے ہیڈا گیبلر کی جدید شکل ہے۔ اس میں ٹیسہ تھامپسن ایک دلکش مگر بے چین خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی زندگی میں حسد، ہوس اور دھوکہ بازی کے کھیل کھلتے ہیں۔

اسی ماہ اینیمیشن کے شائقین کے لیے بھی بڑی خوشخبری ہے کیونکہ مقبول سیریز ہیزبن ہوٹل کا دوسرا سیزن 29 اکتوبر کو ریلیز ہوگا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔