منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

مشہور زمانہ کولڈ پلے کنسرٹ اسکینڈل کا ایک اور حیرت انگیز رخ

29 ستمبر, 2025 17:40

کولڈ پلے بینڈ کے کنسرٹ میں پیش آئے اسکینڈل نے اب جا کر ایک نیا رخ بدل لیا۔ سابق ایچ آر ایگزیکٹو کرسٹن کیبوٹ کے شوہر اینڈریو کیبوٹ کی بھی اسی کنسرٹ میں کسی دوسری خاتون کے ساتھ موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اس کنسرٹ کے دوران کرسٹن کیبوٹ اور کمپنی کے سی ای او اینڈی بائرن کو اسٹیج کی بڑی اسکرین پر ایک ساتھ بیٹھے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کے اچانک اسکرین سے ہٹنے پر قیاس آرائیاں بڑھی تھیں اور ان پر ناجائز تعلقات کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

دی ٹائمز نیوز پیپز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس صورت حال کی حقیقت کچھ اور ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹن اور ان کے شوہر اینڈریو اس واقعے سے پہلے ہی کئی ہفتوں سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ مزید یہ کہ اینڈریو خود بھی اسی کنسرٹ میں اپنی موجودہ گرل فرینڈ کے ساتھ ایک دوسرے باکس میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق کرسٹن کیبوٹ نہ تو چھپ رہی تھیں اور نہ ہی کسی کو دھوکا دے رہی تھیں، کیونکہ وہ اور ان کے شوہر پہلے ہی الگ ہو چکے تھے۔ اس تنازع کے بعد کرسٹن کیبوٹ اور اینڈی بائرن دونوں نے اپنی کمپنی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔