ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے رجب بٹ پر سنگین الزامات لگادیے

مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے کرکے انھیں تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا۔
پوڈکاسٹ میں ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی تھی، جس نے انھیں اپنی بہن کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ ملاقات کے دوران وہاں دیگر افراد بھی موجود تھے۔
فاطمہ کا کہنا ہے کہ رجب بٹ نے انھیں مہنگے تحائف دیے، جن میں 39 لاکھ روپے مالیت کی گھڑی بھی شامل ہے۔
ٹک ٹاکر نے الزام عائد کیا کہ رجب بٹ نہ صرف شراب نوشی کے عادی ہیں بلکہ متعدد لڑکیوں کو دھوکے سے استعمال کرتے رہے ہیں۔ فاطمہ کے مطابق ان کے اور رجب بٹ کے درمیان کئی بار تعلقات قائم ہوئے اور اکثر نشے کی حالت میں رجب بٹ نے ان پر تشدد بھی کیا۔
فاطمہ نے مزید الزام لگایا کہ یوٹیوبر ہم جنس پرستی میں بھی ملوث ہیں اور اس حوالے سے ان کے پاس ویڈیوز سمیت ثبوت موجود ہیں۔ ٹک ٹاکر کا یہ پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement