فلیٹ میں آگ لگنے سے مشہور چائلڈ اداکار بھائی سمیت انتقال کرگئے

Famous Child Actor Dies Along with Brother in Apartment Fire
بھارتی ریاست راجستھان کے شہر کوٹا میں افسوسناک واقعے میں مشہور چائلڈ ایکٹر، 10 سالہ ویر شرما اور ان کے 15 سالہ بڑے بھائی شوریا شرما دم گھٹنے سے انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ انتن پورہ کے علاقے میں واقع ڈیپ شری بلڈنگ کی چوتھی منزل پر پیش آیا، جہاں دونوں بھائی اپنے فلیٹ کے کمرے میں سو رہے تھے۔ ڈرائنگ روم میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جو اگرچہ زیادہ نہیں پھیلی، لیکن اس سے اٹھنے والے دھوئیں نے پورے فلیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھواں اتنا شدید تھا کہ دونوں بچے دم گھٹنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ویر شرما نے کم عمر لکشمن کے کردار سے ٹی وی ناظرین کے دل جیتے تھے اور وہ جلد ہی ایک نئی فلم میں سیف علی خان کے بچپن کا کردار ادا کرنے والے تھے۔ ان کی اچانک موت نے مداحوں اور فلمی حلقوں کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔
ویر کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ قریبی علاقے میں موجود تھے، جب کسی نے اطلاع دی کہ ان کے فلیٹ سے دھواں نکل رہا ہے۔ وہ فوراً گھر کی طرف دوڑے اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے، جہاں ہر طرف گھنا دھواں پھیلا ہوا تھا۔ بچوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ویر کے والد نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کے لیے ایسا لگا کہ شاید اپنے بچوں کو بچا لوں گا، لیکن بے بسی سے سب کچھ ہوتا دیکھتا رہ گیا۔ اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے اور شوبز انڈسٹری کو سوگوار کر دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement