پاکستان کے معروف کامیڈین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

ملک کے نامور کامیڈین لکی ڈئیر طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے، جبکہ مرحوم کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 60 سالہ فنکار گزشتہ کئی ماہ سے میو اسپتال میں پھیپھڑوں کے عارضے اور ذیابیطس کے باعث زیر علاج تھے تاہم گزشتہ دنوں ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
لکی ڈئیر نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں 4 دہائیوں سے زائد عرصہ گزارا اور تھیٹر، ٹیلی وژن اور فلم میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔
ان کی تیز طرار مزاحیہ ادائیگی، برجستہ جملے اور بے مثال ٹائمنگ نے انہیں گھر گھر کا مقبول نام بنا دیا۔ انکے فن سے متاثر ہو کر کئی نوجوان اداکاروں نے اس میدان میں قدم رکھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement