منگل، 30-ستمبر،2025
منگل 1447/04/08هـ (30-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

گووندا کی بیوی سنیتا آہوجا نے تمام لڑکیوں کو خبر دار کر دیا

30 ستمبر, 2025 18:26

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے شوہر کے رنگے ہاتھوں کسی لڑکی کیساتھ پکڑے جانے پر نتائج سے بھی خبردار کردیا۔

سنیتا آہوجا کی جانب سے کئی مرتبہ ان افواہوں سے متعلق لب کشائی بھی کی گئی ہے تاہم اب حال ہی میں  ایک  وی لاگ میں  سنیتا آہوجا نے ان افواہوں پر کھل کر بات کی ہے۔

اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا رواں برس فروری سے سامنے آنے والی طلاق کی افواہوں کے سبب سرخیوں میں ہیں۔ وی لاگ میں سنیتا آہو جا نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ‘میں نے  گووندا کے افیئرز سے متعلق سنا ہے لیکن اگر کبھی گووندا کو میں نے خود  رنگے ہاتھوں پکڑا تو اس بات کو میڈیا کے سامنے تک لانے والی شخصیت بھی میری ہی ہوگی‘۔

مراٹھی اداکارہ کے ساتھ گووندا کے تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے سنیتا کا کہنا تھا کہ ’آج کل کی لڑکیوں کو گھر چلانے کیلئے ’ شوگر ڈیڈی‘ کی تلاش ہوتی ہے لیکن اگر کچھ  ہے تو یہ تب تک ہے جب تک میں نہ پکڑوں، اگر کسی دن میں نے پکڑ لیا تو میرا سنی دیول کی طرح 5 کلو کا ہاتھ ہے‘۔

سنیتا آہوجا نے مزید  کہا کہ گووندا کی فیملی میں کچھ لوگ  مجھے  اور گووندا کو خوش دیکھنا نہیں چاہتے کیوں کہ ایسے لوگوں کے اپنے بیوی بچے مرگئے ہیں اور گووندا ایسے لوگوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا نہیں، آج میرے بھی کوئی دوست نہیں کیوں کہ میرے بچے ہی میرے دوست ہیں‘۔

رواں سال فروری  میں ہی  خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

خیال رہے کہ تقریباً 4 دہائیوں (38 سال) سے رشتہ ازدواج میں منسلک جوڑے سے متعلق علیحدگی کی خبریں گووندا کے مبینہ افیئر کی وجہ سے  سرگرم ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔