ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

فلم "اسٹوڈنٹ آف دی ایئر” کے اداکار منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر گرفتار

02 اکتوبر, 2025 09:10

چنئی: فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے اداکار وشال برہما منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ اداکار کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے، یعنی ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے، جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) نے تلاشی کے دوران میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد کی۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بھاری رقم کے عوض اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اداکار سے پوچھ گچھ جاری ہے جبکہ بین الاقوامی نیٹ ورک تک رسائی کے لیے تحقیقات کو مزید وسعت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ وشال برہما نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 میں اداکاری کی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔