عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟ تنقید کرنے والوں کو پہلی اور آخری وارننگ بھی دے دی

Who is Umair Jaswal’s Second Wife? Final Warning Issued to Critics
پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے حال ہی میں اپنی اہلیہ نبیہا عمیر جیسوال کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے سامنے متعارف کروایا، جس کے بعد نبیہا نے اپنی ذاتی زندگی پر غیر مناسب تبصروں اور موازنہ بازی پر سخت ردعمل دیا ہے۔
گلوکار کی اہلیہ نبیہا عمیر نے شوہر کی پوسٹ کے تبصروں میں مداحوں سے درخواست کی کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ان کا موازنہ کسی اور سے نہ کریں۔ نبیہا نے واضح کیا کہ وہ عمیر جسوال کی واحد شریک حیات ہیں اور ان کے لباس یا حجاب کے انتخاب پر کسی کا حق نہیں بنتا کہ وہ رائے دے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دعا نہیں دے سکتا تو بہتر ہے کہ خاموش رہے۔
نبیہا کے اس موقف نے ان کی خود اعتمادی کو ظاہر کرتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی میں مداخلت درست نہیں۔ مداحوں نے بھی نبیہا کی بات کو سراہا اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ عمیر جسوال کی سابقہ اہلیہ معروف ماڈل ثنا جاوید ہیں، جنہوں نے بعد ازاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسری شادی کی ہے۔ انسٹاگرام پر نبیہا کو متعارف کروانے کے بعد کچھ صارفین نے ان کا موازنہ ثنا جاوید سے کیا تھا، جس پر نبیہا نے اپنے واضح اور دو ٹوک بیان کے ذریعے اس موازنہ بازی کو مسترد کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.