ہالی ووڈ کے 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان

ہالی ووڈ کے 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان
ہالی ووڈ کے مشہور اداکاروں اور فلم سازوں سمیت دنیا بھر سے 3900 سے زائد فنکاروں نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فنکاروں نے اپنے اس فیصلے کو غزہ میں جاری نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف ایک اصولی مؤقف قرار دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی ایسے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گے جو اسرائیلی ریاست کے مظالم میں شریک ہو۔
بائیکاٹ کرنے والوں میں ایما اسٹون، ٹلڈا سوئٹن، سوزن سرینڈن اور مارک رفالو جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں، فنکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا اقدام نسل پرستی کے خلاف جدوجہد اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔
اس سے قبل بھی ہالی ووڈ سمیت مختلف ممالک کے 1300 سے زائد فنکار، ہدایت کار اور فلم ساز اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق "فلم ورکرز فار فلسطین” گروپ کی جانب سے جاری کیے گئے عہد نامے پر ہالی ووڈ اور یورپ کی نامور شخصیات نے دستخط کیے ہیں، جس کے ذریعے انہوں نے اسرائیلی فلمی اداروں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.