طلاق کی خبریں؛ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے خاموشی توڑدی

Divorce Rumors: Shoaib Malik and Sana Javed Break Their Silence
پاکستانی کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنی علیحدگی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
کرکٹ اسٹار شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر فلوریڈا کے یونیورسل سٹوڈیوز کی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جن میں وہ مختلف مقامات پر محبت بھرے لمحات گزارتے نظر آئے۔ تصاویر میں شعیب ملک اور ثنا جاوید کو سکو بی ڈو، ٹرانسفارمرز روبوٹس کے سامنے اور ریونج آف دی ممی رائیڈ جیسے مختلف رائیڈز کے ساتھ خوشگوار وقت گزارے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
ان تصاویر کے بعد مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ایک ساتھ ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے۔ تاہم، کچھ صارفین نے حیرت کا اظہار کیا کہ بھارتی میڈیا اب بھی ان کے تعلقات میں اختلافات کی خبریں نشر کر رہا ہے۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت پھیلیں جب ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کو مداحوں نے ان کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دیا، جس کے بعد علیحدگی کی خبریں زور پکڑ گئیں۔
شعیب ملک نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے فوراً بعد جنوری 2024 میں ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔ شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی جو آٹھ سال تک قائم رہی، جبکہ 2010 میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، جس سے 2018 میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی، مگر یہ رشتہ 2024 میں ختم ہو گیا۔
ثنا جاوید نے اپنی خوبصورتی اور دلکش مسکراہٹ کے باعث فلموں اور ڈراموں میں ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.