گلوکارہ آئمہ بیگ کی زین احمد سے علیحدگی ہوگئی؟ بڑی حقیقت سامنے آگئی

Has Singer Aima Baig Separated from Zain Ahmed? The Big Truth Revealed
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زین احمد نے نہ صرف آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے بلکہ اپنے اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق تمام پوسٹس بھی حذف کر دی ہیں۔ تاہم، آئمہ بیگ تاحال زین احمد کو فالو کر رہی ہیں اور ان کے انسٹاگرام پروفائل پر شادی کی تصاویر اور پوسٹس اب بھی موجود ہیں۔
آئمہ بیگ نے دو ماہ قبل 6 اگست کو زین احمد سے شادی کی تصدیق ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کی تھی، جس میں انہوں نے لکھا تھا: "کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی”۔ یہ اعلان بھی اس وقت سامنے آیا تھا جب ان کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی تھیں، اور بعد ازاں اس کی تصدیق ہوئی تھی۔
تاہم اب ایک بار پھر جوڑے کے درمیان تعلقات میں دراڑ کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، لیکن دونوں فریقین کی جانب سے تاحال علیحدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ زین احمد کی جانب سے آئمہ کو ان فالو کرنے کے اقدام نے ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دی ہے۔
واضح رہے کہ زین احمد معروف پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں، اور دونوں کا نکاح کینیڈا میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوا تھا۔
اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، جن سے ان کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے دوران ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں نے ستمبر 2022 میں منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان واقعی علیحدگی ہو چکی ہے یا نہیں، تاہم سوشل میڈیا پر موجودہ سرگرمیوں نے مداحوں کو بے چینی میں مبتلا ضرور کر دیا ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.