جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

آئمہ بیگ سے علیحدگی؟ شوہر زین احمد نے خاموشی توڑ دی

09 اکتوبر, 2025 10:28

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر، مشہور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تاہم اب مشہور فیشن ڈیزائنر زین احمد نے وضاحت کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ لکھا کہ شادی کی تصاویر حذف نہیں کی گئیں بلکہ وہ صرف آرکائیو فولڈر میں منتقل ہو گئی تھیں۔

 

 

 فیشن ڈیزائنر زین احمد کے مطابق یہ مسئلہ انسٹاگرام کے ٹیکنیکل بگز کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

 واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور زین احمد نے گزشتہ برس کے آخر میں شادی کی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔