معروف پاکستانی قوال انتقال کر گئے

Renowned Pakistani Qawwal Passes Away
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے معروف قوال استاد رشید احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔
مرحوم کو اچانک دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ استاد رشید احمد نہ صرف فنِ قوالی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے بلکہ وہ عالمی شہرت یافتہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد اور موجودہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے قریبی ساتھی بھی تھے۔
مرحوم استاد رشید احمد، استاد رشید رفیق کے بڑے بھائی تھے اور ان کا شمار ملک کے سینئر اور تجربہ کار قوالوں میں ہوتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ آج دوپہر 2 بجے فیصل آباد کے علاقے 192 رب رسول نگر میں ادا کی جائے گی۔
استاد رشید احمد کے انتقال پر فن قوالی سے وابستہ حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ان کے مداحوں، اہلِ فن اور سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے بھی تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کی فنی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.