خوبصورتی کے انجیکشن نے معروف اداکارہ کی جان لے لی

Beauty injections take the life of a famous actress
امریکی عدالت نے بغیر لائسنس بیوٹیشن کو مشہور اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ سِنڈیانا سینٹانجلو، جو 58 سال کی تھیں، 24 مارچ کو خوبصورت اور جوان نظر آنے کے لیے سلیکون انجیکشن لگوا رہی تھیں۔ یہ انجیکشن ایک بیوٹیشن نے لگایا تھا جس کا کوئی طبی لائسنس نہیں تھا۔
انجیکشن لگوانے کے فوراً بعد اداکارہ کی صحت خراب ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں ایمبولزم یعنی خون میں لوتھڑے بننے کی پیچیدگی ہوگئی، جو ان کی موت کا باعث بنی۔
امریکی عدالت نے 55 سالہ بیوٹیشن لیبی ایڈمے کو مجرم قرار دیا ہے، جنہیں انڈسٹری میں ’’بٹ لیڈی‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ لیبی ایڈمے کے خلاف پہلے بھی 2019 میں اسی نوعیت کا کیس تھا اور وہ سزا یافتہ ہیں، اب عدالت انہیں قتل اور غیر قانونی طبی پریکٹس کے الزام میں مزید سزا 5 نومبر کو سنائے گی۔
سِنڈیانا سینٹانجلو نے ٹی وی سیریز "Married… with Children” سے شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا شوبز میں آغاز 1989 میں میوزک ویڈیو "Bust a Move” سے ہوا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت میں بھی ایک معروف اداکارہ شیفالی کا انتقال اسی طرح کے بیوٹی انجیکشن کے بعد ہوا تھا۔ ان کی حالت انجیکشن کے فوراً بعد خراب ہو گئی تھی اور اسپتال لے جانے کے باوجود وہ بچ نہیں سکیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.