حجاب کرنے پر بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا

Indian actress Deepika Padukone faced criticism for wearing a hijab
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر سوشل میڈیا پر ہائپ مل گئی۔ اس بار اس کی وجہ بنا عبایا جو انھوں ںے ایک تشہیری ویڈیو میں ابوظبی میں پہنا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ ویڈیو ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت کے اشتراک سے جاری کی گئی جس میں دیپیکا اپنے شوہر رنویر سنگھ کے ساتھ برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر نظر آئیں۔ اس ویڈیو میں دونوں کو لُووَر ابوظبی میوزیم اور شیخ زید گرینڈ مسجد کی سیر کرتے دکھایا گیا۔
View this post on Instagram
میوزیم اور مسجد میں لی گئی جھلکیوں میں دیپیکا عنابی رنگ کے عبائے میں نظر آئیں، تاہم اکھنڈ بھارتیوں کو ان کا حجاب پہننا ناگوار گزرا اور صلے میں تنقید ملی۔ بقول بھارتی تنقید کاروں کے دیپیکا اپنے’آزادی رائے‘ کے خلاف گئی ہیں۔
تاہم کچھ مداحوں نے واضح کیا کہ یہ عبایا تھا، جو مسجد میں داخلے کے وقت خواتین کے لیے مناسب لباس سمجھا جاتا ہے اور حجاب کرنا عرب ثقافت کا بھی حصہ ہے۔
کچھ صارفین نے ان کی 2015ء کی مختصر فلم ’مائی چوائس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے طنز کیا، جبکہ ان کے حامیوں نے کہا کہ دیپیکا نے صرف مقامی روایات کا احترام کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ اداکارہ مذہبی یا ثقافتی مقامات پر روایتی لباس میں دکھائی دی ہیں۔ اس سے قبل بھی وہ اور رنویر مختلف مندروں اور گوردواروں میں مذہبی رسومات کے دوران روایتی ملبوسات میں نظر آچکے ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.