دھرمیندرا کے اکیلے پن کا بیٹے بوبی دیول نے راز کھول دیا

Dharmendra's son Bobby Deol reveals the secret behind his loneliness
آخر کار بھارتی لیجنڈری اداکار دھرمیندار کی نجی زندگی پر بیٹے بوبی دیول نے لب کشائی کردی۔
ایک انٹرویو میں بوبی دیول کا کہنا تھا کہ والد اکیلے زندگی نہیں گزار رہے بلکہ وہ اپنی پہلی اہلیہ پرکاش کور کے ساتھ کھنڈالہ فارم ہاؤس میں مقیم ہیں۔
بوبی دیول کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ بھی وہیں والد کے ساتھ رہتی ہیں۔ انھیں فارم ہاؤس کی پرسکون فضا پسند ہے والد عمر کے اُس حصے میں آچکے ہیں جہاں سکون اور سادگی اہم ہوتے ہیں۔
والد کی انسٹاگرام پوسٹ سے انھوں نے بتایا کہ والد نے یہ لکھا تھا کہ دوریاں دلوں میں بڑھتی ہی جا رہی ہیں، کب ملے گا چھٹکارا ان غلط فہمیوں سے۔
بوبی کہتے ہیں پاپا بہت جذباتی انسان ہیں، وہ اپنے دل کی بات فوراً لکھ دیتے ہیں۔ میں جب اُن سے پوچھتا ہوں کہ ایسا کیوں لکھا، تو وہ کہتے ہیں کہ میں صرف دل کی سنتا ہوں۔
اپنی والدہ پرکاش کور کے حوالے سے بوبی دیول نے بتایا کہ وہ ہمیشہ لائم لائٹ سے دور رہی ہیں۔ وہ چھوٹے گاؤں سے آئیں اور ایک سپر اسٹار کی بیوی بنیں شہر کی زندگی میں خود کو ڈھالنا آسان نہیں تھا، مگر ہر چیلنج کا بہادری سے سامنا کیا۔
واضح رہے کہ دھرمیندرا نے 1954 میں پرکاش کور سے شادی کی تھی جن سے ان کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں۔ بعد ازاں 1979 میں انہوں نے اداکارہ ہیما مالنی سے شادی کی، جن سے ان کی دو بیٹیاں ایشا دیول اور آہانہ دیول ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.