پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

فیروز خان کی ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبریں، سابقہ اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا

13 اکتوبر, 2025 13:50

معروف اداکار فیروز خان کی ڈاکٹر زینب سے طلاق کی خبروں پر سابقہ اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔  

پاکستان کی معروف اداکارہ اور فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے حال ہی میں اپنے وی لاگ میں بچوں کی پرورش اور تعلیم کی ذمہ داریوں کو صرف ماں پر ڈالنے کے عام سماجی رویے پر سوال اٹھایا ہے۔

 علیزے کا کہنا ہے کہ طلاق یا علیحدگی کی صورت میں والدین دونوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی پرورش میں برابر حصہ ڈالیں، نہ کہ والد کی ذمہ داری صرف مالی امداد تک محدود ہو۔

علیزے سلطان نے وضاحت کی کہ ہمارے معاشرے میں یہ رواج بہت عام ہے کہ بچوں کی اسکولنگ، روزمرہ ضروریات اور دیگر ذمہ داریاں صرف ماں کی طرف تھمادی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ سِنگل مدرز کے لیے نہایت دشوار ہوتا ہے کیونکہ تمام بوجھ عورت کے کندھوں پر آجاتا ہے، جبکہ والدین کا فرض صرف مالی تعاون تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ماں تنہا یہ تمام ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے تو یہ معاشرتی دباؤ اور ناانصافی کا نتیجہ ہے، اور ایسے نظام کے خلاف آواز اٹھانا ضروری ہے تاکہ والدین دونوں برابر کے حقوق اور فرائض ادا کریں۔

علیزے سلطان اور فیروز خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، سلطان اور فاطمہ۔ دونوں 2023 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد فیروز خان نے 2024 میں سائیکولوجسٹ ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی، لیکن حال ہی میں دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی سامنے آ رہی ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔