معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی سے علیحدگی ہوگئی؟

Has famous YouTuber Ducky Bhai separated from his wife Aroob Jatoi?
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اچانک تصاویر اور ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔
عروب جتوئی شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ وہ اکثر اپنی روزمرہ زندگی، سفر اور ڈکی بھائی کے ساتھ لمحات شیئر کرتی رہتی تھیں۔ ان کے فالوورز کی بڑی تعداد ان کی پوسٹس کا انتظار کرتی تھی۔ تاہم اب اچانک تمام مواد ڈیلیٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔
کئی صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ کہیں یہ قدم کسی ذاتی یا خاندانی مسئلے کی نشاندہی تو نہیں؟ بعض نے یہ بھی کہا کہ شاید وہ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے دور ہونا چاہتی ہیں۔ لیکن کچھ صارفین نے اس فیصلے کو ڈکی بھائی کی گرفتاری سے بھی جوڑ دیا ہے۔
یاد رہے کہ یوٹیوبر ڈکی بھائی اس وقت سائبر کرائم کے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ ان پر غیر رجسٹرڈ جوا ایپس کی تشہیر کا الزام ہے، جس کے باعث کئی افراد کو مبینہ طور پر مالی نقصان پہنچا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ادارے کے مطابق ڈکی بھائی نے اپنی یوٹیوب ویڈیوز اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ایپس کی تشہیر کی جو قانون کے مطابق رجسٹرڈ نہیں تھیں۔ اس معاملے پر کارروائی جاری ہے، اور وہ حراست میں ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.