بدھ، 15-اکتوبر،2025
بدھ 1447/04/23هـ (15-10-2025م)

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ انتقال کرگئیں

15 اکتوبر, 2025 15:41

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدھوماتی انتقال کرگئیں۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بھارتی رقاصہ اور اداکارہ مدھوماتی کا 87 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال ہو گیا۔ ان کے شاگردوں اور دوستوں نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

 بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار اور ونڈو دارا سنگھ نے بھی ان کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

مدھوماتی کا تعلق مہاراشٹر کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تھا۔ انہوں نے 1957 میں ایک مراٹھی فلم میں بطور رقاصہ کام شروع کیا۔ اس کے بعد انہوں نے پنجابی، مراٹھی، ہندی، بھوجپوری اور جنوبی بھارتی فلموں میں کام کیا۔ ان کا منفرد انداز اور فن کے ساتھ اظہار نے انہیں بہت پذیرائی دی۔

مدھوماتی نے 19 سال کی عمر میں فلمساز منور دیپک سے شادی کی، جو ان سے بہت بڑے اور چار بچوں کے والد تھے۔ سماجی رکاوٹوں کے باوجود ان کا رشتہ ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں لحاظ سے مضبوط رہا۔

1977 میں انہوں نے فلمی دنیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کی۔ پھر 2001 میں مختصر وقت کے لیے دوبارہ فلموں میں آئیں۔ 2002 میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے ممبئی میں اپنی مدھوماتی ڈانس اکیڈمی کے ذریعے نوجوان فنکاروں کی تربیت شروع کی۔

مدھوماتی نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ نئی نسل کو بھی رقص کی تعلیم دی، جس کی وجہ سے ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔