وقار زکا نے الیومناٹی الزامات پر خاموشی توڑ دی

Waqar Zaka Breaks Silence on Viral ‘Illuminati’ Video: Here’s What He Said
معروف پاکستانی کرپٹو انفلوئنسر وقار زکا ایک بار پھر سوشل میڈیا کی بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔
حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں وہ کچھ ہاتھوں کے اشارے کرتے دکھائی دیے، جس پر متعدد لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ الیومناٹی کی علامتیں ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوتے ہی افواہوں نے جنم لیا کہ وقار زکا کسی خفیہ گروہ کا حصہ ہیں۔ تاہم وقار زکا نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے ان تمام دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ لوگ بغیر سمجھے الزام لگا رہے ہیں۔
وقار زکا نے واضح کیا کہ ایلومیناٹی کا تعلق شیطان یا کسی منفی قوت سے نہیں۔ اصل معنی علم، روشن خیالی اور سائنسی سوچ کو فروغ دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ میں اس نام کو ایسے افراد نے استعمال کیا جو معاشرے میں عقل، تحقیق اور ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا چاہتے تھے۔ ان کے مطابق اس تصور کا مقصد معاشرے کو جدید سوچ کی طرف لانا تھا، نہ کہ کوئی سازش کرنا۔
وقار زکا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ یوٹیوبرز اور پیجز ان کی ویڈیوز کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں، صرف ویوز اور کلک بٹ بنانے کے لیے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ حقیقت جانے بغیر فیصلے کر لیتے ہیں۔ پہلے تحقیق کریں، پھر رائے دیں
وقار زکا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر بات پر یقین نہ کریں اور خود سوچنے کی عادت ڈالیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.