منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

معروف پاکستانی کم عمر اداکارہ و ماڈل انتقال کر گئیں

17 اکتوبر, 2025 10:22

کم عمر اور اُبھرتی ہوئی ماڈل رومیسہ سعید انتقال کر گئیں۔

21 سالہ ماڈل رومیسہ سعید کچھ دن قبل ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی تھیں۔ حادثے کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں لاہور کے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ رومیسہ کی حالت تشویشناک بتائی گئی تھی۔ ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور آج اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

رومیسہ سعید کا شمار ان نوجوان چہروں میں ہوتا تھا جو ماڈلنگ کی دنیا میں تیزی سے مقبول ہو رہے تھے۔ انہوں نے کم وقت میں کئی مشہور برانڈز کے ساتھ کام کیا۔ ان کے انداز اور معصوم چہرے کو ناظرین بہت پسند کرتے تھے۔

ان کی نماز جنازہ آج مغرب کے بعد ان کے آبائی علاقے ننکانہ صاحب کے قریب ادا کی جائے گی۔ انکی وفات پر عزیز و اقارب، دوست احباب اور شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔