ٹام کروز اور آنا دی آرمس کا بریک اپ کیوں ہوا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Why did Tom Cruise and Ana de Armas break up? The main reason has emerged
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور ہسپانوی اداکارہ آنا دی آرماس کے درمیان تعلقات نو ماہ سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئے ہیں۔
اداکار ٹام کروز اور اداکارہ آنا دی آرماس نے اپنے تعلقات خوش اسلوبی سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب وہ صرف دوستانہ رشتہ رکھیں گے۔
فروری 2025 میں ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آئیں تھیں، اور چند ماہ پہلے ہی ان کی مبینہ اسپیس ویڈنگ یعنی خلا میں شادی کی خبریں بھی گردش میں تھیں، لیکن اب علیحدگی کے بعد یہ منصوبہ ختم ہو چکا ہے۔
سوشل میڈیا پر دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا گیا، لیکن اب یہ رشتہ خاموشی سے ختم ہو چکا ہے۔ دونوں اداکاروں کے نمائندگان کی طرف سے ابھی تک اس علیحدگی پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔
تاہم ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ ٹام اور آنا نے محسوس کیا کہ ان کے درمیان پہلی جیسی کشش باقی نہیں رہی۔ اسی وجہ سے انہوں نے آپسی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیحدگی میں کسی قسم کی تلخی یا جھگڑا شامل نہیں اور دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔
دوسری جانب علیحدگی کے باوجود دونوں اداکار پیشہ ورانہ طور پر ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ آنا دی آرماس ٹام کروز کے ساتھ ایک نئی فلم "ڈیپر” میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو ایک مافوق الفطرت تھرلر کہانی پر مبنی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.